بلوچستان میں جاری دہشگردی کو قومی جنگ کہنے والے احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان میں لاحاصل جنگ لڑی جارہی ھے بلوچ قوم کا پاک فوج کے ساتھ محبت میں مزید اِضافہ ھوا ھے۔وزیراعلی بگٹی
کوئٹہ۔اسٹاف رپورٹر۔
بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر آج کوئٹہ میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا جو حشر ھوتا ھے وہ پوری دنیا نے دیکھ لیا پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ھے جنگیں صرف ٹیکنالوجی سے نہیں بلکہ جذبہ سے لڑی جاتی ہیں۔پاکستانی عوام ہمیشہ کی طرح مشکل کی گھڑی میں اپنے افواج کے ساتھ کھڑی رہی ھے ۔بلوچستانی عوام کا اپنے فوج کے لیے جو جذبہ دکھایایقینا وہ بھارت ایجنٹوں کے منہ پر تمانچہ ھے
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچ عوام کو یہ ضرور معلوم ھونا چاھیے کہ چند عناصر جو پتھر کے پیچھے چھپ کر لاحاصل جنگ لڑی رہے ہیں۔بھارتی خواہشات پر جس طرح نہتے افراد کا قتل کیا گیا یہ صرف و صرف پیٹ کی جنگ ہی ھوسکتی ہے۔بلوچستان میں امن امان قائم رکھنا ہماری اولین ترجیع ھے تاہم حالات خراب کرنے والوں کے لیے کوئی رحم نہیں۔بلوچ قوم اپنے بچوں کی روشن مستقبل کے لیے صیح راستے کا تعین کریں کیونکہ جس جنگ کو غلط انداز سے بتایا جارہا ھے وہ ایک لاحاصل جنگ ھے جس کا کوئی مستقبل نہیں۔بھارت کی سازش سے بلوچ قوم گمراہ نہیں ھوگا یہ قوم اپنے ملک کے فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ھے اور رہی گی۔