https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

بلوچستان سول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن نے ھیلتھ ڈیپارٹمنٹ سیکرٹریٹ کو بند کرنے کی دھمکی دیدی

سیکرٹریٹ اسٹاف سے بدتمیزی کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتے۔صدر سیکرٹریٹ اسٹاف کامریڈیونس زہری

کوئٹہ (روزنامہ پبلک کوئٹہ )بلوچستان سول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن نے محکمہ صحت میں پیش آنے والے ایک واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے YDA کے رہنما ڈاکٹر عبدالحی کے مبینہ رویے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر کامریڈ یونس زہری، جنرل سیکریٹری حاجی محمد قائم خان کاکڑ اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سیکشن آفیسر (RMC) عین الدین قریش کے ساتھ اختیار کیا گیا رویہ نہ صرف غیر مہذب بلکہ سرکاری اداروں کے وقار پر کھلا حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عین الدین قریش ایک دیانتدار اور باوقار افسر ہیں، اور ان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ دراصل تمام سرکاری ملازمین کی عزتِ نفس کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔
بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگر ڈاکٹر عبدالحی نے 48 گھنٹوں کے اندر غیر مشروط تحریری معافی نہ مانگی تو بلوچستان سول سیکریٹریٹ میں محکمہ صحت کو مکمل طور پر بند کر کے احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔
ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے کو ہزاروں سرکاری ملازمین کی توہین سمجھتی ہے اور ایسے رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
رہنماؤں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکریٹری، سیکریٹری S&GAD، صوبائی وزیر صحت اور سیکریٹری صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ذمہ دار کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے، بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
منجانب: محمد ادریس سرپرہ
پریس سیکریٹری، بلوچستان سول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381