https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

“بلوچستان کے سکول: دعووں کے سائے میں زبوں حالی کی حقیقت

مخصوص سکول جن کو بڑے سرمایہ داروں کی آشیرباد حاصل ھے۔ان کو شہری انتظامیہ و بیوروکریسی الیکٹرک و پرنٹ میڈیامیں ترقی کرتا تعلیمی میدان دکھا کر پیش کرتے ہیں۔

سکولوں کا تاحال سال 2025-26 کا بجٹ ریلیز نہیں کیا گیا۔پھر سکول جیسے چل رھے ہیں کیا سکولوں کا سالانہ بجٹ لیپس ھونے جارہی ھے

کوئیٹہ (اسپیشل رپورٹ ڈیلی پبلک)بلوچستان کے سرکاری سکولوں کی حالت ایک سنگین بحران کی طرف بڑھ رہی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر پیش آنے والے مسائل جیسے واش رومز کی مرمت، پینے کے پانی کی فراہمی، بجلی کی سہولت اور چھوٹے چھوٹے انتظامی اخراجات کے لیے بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے سکول انتظامیہ بے بس ہے۔ پرانے ڈیسک، وائٹ بورڈز اور مارکرز تک خریدنے کی سکت نہیں رہی، جس سے تعلیمی عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ حکومت کے بلند و بانگ دعوے صرف اخبارات اور سوشل میڈیا تک محدود ہیں، عملی طور پر سکول چلانے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نظر نہیں آتے۔اساتذہ کرام بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کے ٹائم سکیل اور دیگر کیسز ضلعی دفاتر میں برسوں سے التوا کا شکار ہیں۔ اساتذہ تنظیمیں بارہا یہ شکایت کر چکی ہیں کہ محکمہ تعلیم کے افسران صرف لیٹر فارورڈ کرنے تک محدود ہیں،جب کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کے پاس ھوتے ہیں۔مسائل کے حل کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی جاتی۔ اس کے ساتھ ساتھ انگریزی نصاب کا اچانک نفاذ مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ کلاس اول سے نہم تک انگریزی نصاب متعارف کرایا گیا لیکن اساتذہ کی تربیت نہ ہونے اور انگریزی زبان سے ناواقفیت کی وجہ سے تدریسی عمل رک گیا ہے۔ کئی اساتذہ نے انگریزی نصاب پڑھانے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ نہ انہیں تیاری کا موقع دیا گیا اور نہ ہی کوئی حکمت عملی بنائی گئی۔کوئٹہ جیسے بڑے شہر میں یہ صورتحال ہے تو صوبے کے دور دراز اضلاع اور دیہات میں حالات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ صرف داخلہ مہم چلانا اور ہدف مکمل کرنے کی تقریبات منعقد کرنا بجٹ کا ضیاع ہے، کیونکہ داخلہ دینے کے بعد طلبہ کی تعلیم اور سہولیات پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں رکھا جاتا۔ نتیجہ یہ ہے کہ بچے سکول تو آتے ہیں لیکن معیاری تعلیم سے محروم رہتے ہیں۔اگر فوری طور پر اقدامات نہ کیے گئے تو بلوچستان کے سکول کھنڈرات میں تبدیل ہو جائیں گے۔ حکومت کو چاہیے کہ بنیادی سہولیات کے لیے مستقل بجٹ مختص کرے، اور فوری طور پر بجٹ کلسٹرز کو منتقل کیے جائیں علاؤہ ازیں اساتذہ کے مسائل حل کرے روزنامہ کی بنیاد ر اساتذہ کا دفاتر کے چکر کاٹنے سے بچوں کے تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔، انگریزی نصاب کے لیے تربیتی پروگرام شروع کرے اور سکولوں میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام مزید بہتربنائے۔صرف اساتذہ کی حاضری رہنے کو مقصد نہ بنایا جائے بلکہ سکول میں طلباء سے جڑے حقیقی مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر کام کیا جائے۔ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے، اور بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں یہ بنیاد کمزور ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ آنے والی نسلیں علم سے محروم نہ رہ جائیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381