https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

سول لائن پولیس کوئٹہ کی بڑی کامیاب

ڈی ایس پی سٹی قادر قمبرانی کی نگرانی میں ایس ایچ او سول لائنز جواد حیدر بھرپور ایکشن میں

: موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

 متعدد موٹر سائیکلیں برآمد

کوئٹہ(پبلک نیوز)ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی قادر قمبرانی کی نگرانی میں ایس ایچ او سول لائنز جواد حیدر و دیگر پولیس آفیسران نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں شکیل احمد ، نہال خان ثقلین ولد خیر محمد اور غلام حیدر کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے مختلف مقدمات میں چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں،، جبکہ ایک موٹر سائیکل ٹینکی اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔گرفتار ملزم ثقلین، تھانہ سول لائنز کے میں بھی اشتہاری ہے، جبکہ میر بلال کھوسو مفرور ہے۔تمام گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔

 جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381