طالب علموں سے رشوت لینے پر ایگل اسکواڈ کے تین اہلکار معطل، ڈی آئی جی کوئٹہ کا سخت نوٹس۔
کوئٹہ (پبلک نیوز)
کوئٹہ: ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے طالب علموں سے رشوت لینے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایگل اسکواڈ کے تین اہلکاروں کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایگل اسکواڈ سٹی ایریا کے اہلکار کانسٹیبل محب اللہ، کانسٹیبل عادل رشید اور کانسٹیبل تاج محمد نے موٹر سائیکل سوار طالب علم فیضان عمران اور آفتاب احمد سے زبردستی 7500 روپے وصول کیے تھے۔ واقعہ سٹی پولیس کے موبائل گشت کے علم میں آنے پر تحقیقات کی گئیں، جس میں رشوت لینے کے الزامات ثابت ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے کہا کہ محکمہ پولیس میں موجود خود احتسابی نظام کے تحت کسی اہلکار کو اختیارات کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوامی اعتماد کی بحالی اور شفافیت کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے

