https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

بلوچستان کی ترقی امن، اتحاد اور عوامی تعاون سے ہی ممکن ہے، قبائل کا کردار امن قائم رکھنے میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے

آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ

کوئٹہ (پبلک ڈیلی)

جھل مگسی میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی قبائلی عمائدین سے اہم ملاقات

آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے جھل مگسی میں قبائلی عمائدین سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اور ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

 

ملاقات میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی امور اور عوامی مسائل کے فوری حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے کہا کہ “بلوچستان کی ترقی امن، اتحاد اور عوامی تعاون سے ہی ممکن ہے، قبائل کا کردار امن قائم رکھنے میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے

قبائلی عمائدین نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن و ترقی کے سفر میں ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 

یہ ملاقات نہ صرف اعتماد سازی کا مظہر تھی بلکہ بلوچستان میں امن و ترقی کے نئے دور کی ن

وید بھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381