https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

تعلیم صوبے کی ترقی کی بنیاد ہے

(چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان)

کوئٹہ (روزنامہ پبلک )چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت میٹرک امتحانات کے حالیہ    رزلٹس پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رزلٹس کی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین بی بی آئی ایس ای محمد اسحاق نے میٹرک رزلٹس کے اعداد و شمار پیش کیے، جن میں صوبے بھر میں 434 امتحانی مراکز قائم کیے گئے مراکز میں 185 طلباء اور 115 طالبات کے امتحانی سینٹرز تھے اور ان میں 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد اُمیدواروں نے حصہ لیا جبکہ 81 فیصد امیدوار پاس ہوئے اور مجموعی طور اطمینان بخش نتائج تھے۔ پہلی مرتبہ میٹرک کے نتائج دو مہینے پہلے اعلان کیا گیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کئی گورنمنٹ اسکولوں نے متوقع سے بہتر نتائج حاصل کیے ہیں، جبکہ بعض اضلاع کے سکولوں کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ چیف سیکرٹری نے رزلٹس کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی انتظامیہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے گورنمنٹ اسکولوں اور متعلقہ اساتذہ کی فوری حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین نتائج حاصل کرنے والے اسکولوں کو انعامات اور اعزازات دیے جائیں گے تاکہ دیگر ادارے بھی اسی طرح کی جدوجہد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم صوبے کی ترقی کی بنیاد ہے اور میٹرک جیسے بنیادی امتحانات میں بہتری سے اعلیٰ تعلیم تک معیار بلند ہوگا۔ مزید برآں، چیف سیکرٹری نے آئندہ امتحانات کے لیے جامع اقدامات کی ہدایت دی۔ ان میں امتحانی مراکز کی نگرانی کو سخت کرنا، دھوکہ دہی کے واقعاتروکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، اور طلبہ کی تیاری کے لیے اضافی وسائل فراہم کرنا شامل ہیں۔ اجلاس بلوچستان میں تعلیمی اصلاحات کی سمت میں ایک اہم قدم ہے، جو طلبہ کی مستقبل کی کامیابیوں کی ضمانت دے سکتا ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ امتحانی مراکز کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ چیف سیکرٹری نے امتحانات کے لیے سپروائزری عملے کی تقرری اور ایگزامنرز کی تربیت کے عمل کو سراہا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381