ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور اے ڈی سی چمن فدا بلوچ نے نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن میں بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نوید بادینی ڈپٹی ڈی ایچ او عبد الرشید اچکزئی ایم ایس نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن اویس پولیو ٹیموں کے آفیسرز سیکیورٹی آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ پولیو وائرس کی مکمل خاتمے تک ہمیں تمام پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات ایمانداری اور دیانتداری سے انجام دینے ہوں گے اور کا خاتمہ ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائے جائیں گے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے عوام اور والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین سرپرست علمائے کرام اساتذہ پڑھے لکھے لوگ اور معاشرے کے تمام ذی شعور لوگ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سالہ بچوں کو پولیو کی قطرے ضرور پلائیں تاکہ انکے بچے عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں

