https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

عوامی حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے

(ڈپٹی کمشنر صحبت پور میڈم فریدہ ترین)

کوئٹہ (روزنامہ پبلک )وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر صحبت پور میڈم فریدہ ترین کی ہدایات کی روشنی میں ضلع صحبت پور میں عوام کو اشیائے ضروریہ اور پیٹرول کی سرکاری مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اس ضمن میں ناجائز منافع خوری اور اوورچارجنگ کے خلاف مؤثر اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور سیف الدین کھوسہ نے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا گیا دورانِ معائنہ چھ 6 پیٹرول پمپس کو سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر پیٹرول فروخت کرتے ہوئے پایا گیا، جو کہ قانون کی واضح خلاف ورزی ہے خلاف ورزی کے مرتکب پیٹرول پمپس کو موقع پر ہی وارننگ جاری کی گئی اور مالکان کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ آئندہ ہر صورت میں حکومتی مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اسسٹنٹ کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ اوورچارجنگ، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ آئندہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں جرمانے، لائسنس کی معطلی اور دیگر قانونی اقدامات بھی شامل ہو سکتے ہیں ضلعی انتظامیہ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی زائد قیمت وصولی یا بے ضابطگی کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381