https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

ایرانی پٹرول مافیا: بلوچستان کے عوام کا معاشی دشمن

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی نرم پالیسیوں کا ناجائز فائدہ اٹھا کر یہ مافیا عوام دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے

رپورٹ۔۔   روزنامہ پبلک کوئٹہ

بلوچستان میں ایرانی پٹرول مافیا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے جو عوامی زندگی اور صوبائی معیشت کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ یہ مافیا ناجائز منافع خوری اور عوامی استحصال کے باعث نہ صرف معاشی تباہی کا سبب ہے بلکہ روزمرہ زندگی کو بھی شدید مشکلات میں دھکیل رہا ہے۔

حکومت نے بلوچستان کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں نرمی برتی، لیکن اس سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر عوام ناجائز منافع خوری پر اتر آتے ہیں۔ آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے عوام کی یہ حالت ہے جیسے کسی نشئی بیرونی کی ہو، سستا ایرانی تیل کے نشے نے عوام کو پاگل بنا دیا ہے۔ اس کی بندش اور ذخیرہ اندوزی سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جبکہ ایرانی پٹرول مہنگا کرنے سے روزمرہ مزدوری کرنے والوں پر بہت بڑا اثر پڑا ہے۔

ہر اسلامی تہوار کے موقع پر یہ مافیا قیمتیں بڑھا کر غریب عوام کا خون چوسنے لگتا ہے۔ کروڑوں روپے لگا کر قانونی طور پر کام کرنے والے پٹرول پمپ مالکان اس غیر قانونی کاروبار کی وجہ سے بے بس اور مجبور ہیں۔ بے روزگاری کا بہانہ بنا کر ناجائز منافع خوری میں شریک افراد دراصل صوبے کے اصل روزگار کے مواقع کو مزید کم کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی نرم پالیسیوں کا ناجائز فائدہ اٹھا کر یہ مافیا عوام دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت بلوچستان سخت ترین قوانین بنائے تاکہ یہ مافیا در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو جائے۔ ایرانی پٹرول پر مکمل پابندی وقت کی ضرورت ہے تاکہ عوام سکون کا سانس لے سکیں اور قانونی کاروبار کو تحفظ مل سکے۔

حکومت کو فوری طور پر ایرانی پٹرول کی اسمگلنگ اور فروخت پر مکمل پابندی لگانی چاہیے، لائسنس یافتہ پٹرول پمپ مالکان کو سہولت فراہم کرنی چاہیے اور عوامی آگاہی مہم بھی ناگزیر ہے تاکہ لوگ اس غیر قانونی کاروبار کے نقصانات کو سمجھ سکیں اور اس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381