https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

کانگو وائرس ایک خطرناک مرض ہے

(ڈپٹی کمشنر لورالائی، کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع)

(CCHF)کوئٹہ (روزنامہ پبلک )ضلع لورالائی میں کانگو وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے خصوصی اینٹی کانگو اسپرے مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ یہ مہم ڈپٹی کمشنر لورالائی، کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر کانگو وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر ڈاکٹر محمد رحیم نیازی کی نگرانی میں ویٹرنری آفیسرز، اسٹاک اسسٹنٹس اور دیگر عملے نے مختلف اسپرے پوائنٹس پر بڑے اور چھوٹے جانوروں پر اینٹی کانگو اسپرے کیا۔ مہم کے دوران جانوروں کو جراثیم کش ادویات کے ذریعے ٹِکس اور دیگر خطرناک جراثیم سے محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے قائم کردہ اسپرے پوائنٹس میں لائیوسٹاک مارکیٹ/گنج منڈی، دکی پھٹا نکوٹ روڈ نزد حاجی منان پٹرول پمپ، اصغرلون روڈ اسپرے پوائنٹ، کوئٹہ روڈ کٹوی موڑ، سلاٹر ہاؤس اور مختر لائیوسٹاک مارکیٹ شامل ہیں، جہاں ویٹرنری ماہرین اور عملہ مسلسل فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ڈاکٹر محمد رحیم نیازی نے مختلف ٹرانزٹ اسپرے پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس ایک خطرناک مرض ہے جس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مویشی پال حضرات اور بیوپاریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے جانوروں کو اسپرے کروانے کے ساتھ صفائی ستھرائی کے اصولوں پر بھی عمل کریں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے شہریوں میں آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے، جس کے تحت قربانی کے جانور خریدنے اور ان کی دیکھ بھال کے دوران حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ محکمہ کے مطابق یہ خصوصی اسپرے مہم عیدالاضحیٰ تک بلا تعطل جاری رہے گی تاکہ ضلع بھر میں کانگو وائرس کے پھیلاؤ کو مؤثر انداز میں روکا جا سکے۔دوسری جانب اسپرے پوائنٹس پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے ہیں، جہاں محکمہ پولیس کے اہلکار محکمہ لائیوسٹاک کے عملے کے ہمراہ موجود رہتے ہیں تاکہ مہم کو محفوظ، منظم اور مؤثر انداز میں جاری رکھا جا سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381