https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

جانوروں پر کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے بڑے پیمانے پر حفاظتی اسپرے کیا

(حکومتِ بلوچستان)

کوئٹہ (روزنامہ پبلک )وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق لائیو سٹاک ڈیری ڈیپارٹمنٹ جانوروں پر کانگو وائرس سے بچاؤ سے حکومتِ بلوچستان کی جانب سے ضلع زیارت تحصیل سنجاوی میں سی سی ایچ ایف (CCHF) کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے انسدادِ کانگو وائرس اسپرے مہم کامیابی اور خوش اسلوبی کے ساتھ جاری و ساری ہے۔موقع پر اسپرے کی کارروائی آن سائٹ اسپرے آپریشن ڈسٹرکٹ
لائیوسٹاک آفیسر زیارت ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر نوید کی زیرِ نگرانی ویٹرنری ڈاکٹرز اور اسٹاک اسسٹنٹس,کیمپ مین اور وٹرنری کمپاؤنڈرز پر مشتمل خصوصی ٹیمیں عید الاضحیٰ کے حوالے سے قائم مقامی مویشی منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر اینٹی کانگو اسپرے کر رہی ہیں۔ ٹیموں نے منڈی میں لائے گئے جانوروں پر کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے بڑے پیمانے پر حفاظتی اسپرے کیا تاکہ کسی بھی ممکنہ آؤٹ بریک (پھیلاؤ) کے خطرات کو روکنے اور جڑ سے ختم کیا جا سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381