https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

منصوبوں کا بنیادی مقصد شہری و دیہی آبادی کو درپیش مسائل کا مستقل حل فراہم کرنا ہیں

(ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع)

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کہا ہے کہ بی ایس ڈی آئی (بلوچستان سماجی و معاشی ترقی و بنیادی ڈھانچہ پروگرام) فیز 3 کے تحت ضلع لورالائی میں عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعدد بڑے ترقیاتی منصوبے جلد شروع کیے جائیں گے۔ ان منصوبوں کا بنیادی مقصد شہری و دیہی آبادی کو درپیش مسائل کا مستقل حل فراہم کرنا  انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور پائیدار ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیز 3 کے تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی، توانائی کے منصوبے، سڑکوں اور رابطہ شاہراہوں کی تعمیر و بحالی، فرسودہ انفراسٹرکچر کی بہتری، تعلیمی و صحت کے شعبوں کی مضبوطی، انسانی ترقی، عوامی سہولیات کی فراہمی اور دیگر سماجی شعبوں میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ محکموں، تکنیکی ماہرین اور مقامی نمائندوں سے مشاورت کے بعد عوامی ضروریات اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبوں کی فہرست کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مجوزہ ترقیاتی منصوبوں میں دیہی علاقوں میں واٹر سپلائی اسکیموں کی توسیع، شمسی توانائی پر مبنی منصوبوں کا اجراء، اندرونِ شہر اور دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سرکاری اسکولوں میں اضافی کلاس رومز اور بنیادی سہولیات کی فراہمی، بنیادی مراکز صحت اور دیہی ہیلتھ یونٹس کی اپ گریڈیشن، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور عوامی پارکس و تفریحی مقامات کی بحالی بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لورالائی کی بڑھتی ہوئی آبادی اور ترقیاتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید شہری منصوبہ بندی، صفائی و ستھرائی کے نظام میں بہتری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے ہنر مندی و فنی تربیت کے مراکز کے قیام پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور مقامی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف بنیادی سہولیات تک عوام کی رسائی بہتر ہوگی بلکہ صحت، تعلیم، مواصلات اور معاشی سرگرمیوں میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور ضلع کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم پیش رفت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ منصوبوں کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں شفافیت، معیار اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر نگرانی کا نظام وضع کر رہی ہے تاکہ ترقیاتی فنڈز کا درست اور مؤثر استعمال ممکن بنایا جا سکے اور عوام براہِ راست ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور شکیل قادر خان کی خصوصی توجہ، وژن اور مسلسل معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ترقی دوست پالیسیوں کے باعث بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی سرگرمیوں کو نئی رفتار ملی ہے۔ لورالائی میں بھی عوامی ضروریات کے مطابق بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی جاری ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ضلع کو ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور جدید علاقے میں تبدیل کیا جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مفاد، شفافیت اور پائیدار ترقی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا تاکہ لورالائی کے عوام کو بہتر معیارِ زندگی اور جدید سہولیات میسر آ سکیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381