کوئٹہ (روزنامہ پبلک )آج دوپہر سے شام اور رات کے دوران بلوچستان کے شمالی، شمال مشرقی، وسطی، جنوبی اور مشرقی علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں موسلا دھار، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ان شاء اللہ۔بارش کا امکان والے اہم علاقے:- ڈیرہ بگٹی، پیر کوہ، لوپ، پھیلاوغ، بیکڑ، سوئی، زین، کوہ، بیہ، لوٹی، سھوری، دربار کوہلو، کاہان، ماوند، دکی، جنتلی، بارکھان، رکنی، موسیٰ خیل، کنگری، مختر، راڑا شم، ژوب لورالائی، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ کوئٹہ، مستونگ، خالق آباد، بولان، ڈھاڈر، مچھ، کولپور، کھچی، قلات، سوراب، خضدار، وڈھ، بیلا، ماشکے- ہرنائی، شاہرگ، سنجاوی، منڈائی، زیارت سبی، لہڑی، تلی، بھاگ، سنی، شوران, بھاگ کے گردونواح علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے ان شاء اللہ۔

