ایف سی بلوچستان نارتھ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ فلاحی اور عوامی خدمت کے کاموں میں بھی پیش پیش ہے۔
ضلع سبی کے دور افتادہ علاقے بابر کچھ میں نادرا سینٹر قائم کر دیا گیا۔ گزشتہ ماہ کھلی کچہری کے دوران سنگان، بادرا اور بابر کچھ کے مقامی لوگوں نے نادرا سینٹر کے قیام کا مطالبہ کیا تھا، جو آج عملی شکل اختیار کر گیا۔
اس اقدام کے بعد اب دور دراز علاقوں کے عوام کو شناختی دستاویزات کے حصول کے لیے سبی شہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ انہیں یہ سہولت اپنی دہلیز پر ہی میسر ہوگی۔
مقامی لوگوں نے اس عوامی سہولت کی فراہمی پر ایف سی بلوچستان نارتھ اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

