کوئٹہ (روزنامہ پبلک )کوئٹہ کے علاقے ہنہ وڑک میں امن و امان کی صورتحال شدید خراب ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ایئرپورٹ روڈ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ شہریوں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ زحمت اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اس روڈ پر سفر کرنے سے گریز کریں اور متبادل راستے اختیار کریں۔

