https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) تربت میں گرین پاکستان انیشیٹو (GPI) فیز II کے تحت کاشتکاروں میں چیک تقسیم کی پروقار تقریب*

اکستان انیشیٹو (GPI) فیز II مجموعی طور پر 260 ملین روپے کے چیک تقسیم کیے گئے،

*ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) تربت میں گرین پاکستان انیشیٹو (GPI) فیز II کے تحت کاشتکاروں میں چیک تقسیم کی پروقار تقریب*

تربت (07 جولائی 2026): ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) تربت میں گرین پاکستان انیشیٹو (GPI) فیز II کے تحت کاشتکاروں میں چیک تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں علاقائی عمائدین، مقامی معززین،کاشتکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

تقریب کے دوران پنجگور، ہوشاب، دشت اور ضلع کیچ سے ملحقہ علاقوں کے 76 کاشتکاروں میں گرین پاکستان انیشیٹو (GPI) فیز II کے تحت مجموعی طور پر 260 ملین روپے کے چیک تقسیم کیے گئے، تاکہ زرعی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جا سکے

۔

جنوبی بلوچستان میں گرین پاکستان انیشیٹو (GPI) کے فیز I اور فیز II کے تحت مجموعی طور پر 12,497 ایکڑ بنجر اراضی کو قابل کاشت بنایا جا رہا ہے۔کاشتکاروں کو مجموعی طور پر 1 ارب 30 کروڑ 90 لاکھ روپے کے بلاسود قرضے آسان اقساط پر فراہم کیے گئے ہیں، جس سے 372 خاندان براہ راست مستفید ہو رہے ہیں۔فیز I کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، جبکہ فیز II پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔

کاشتکاروں نے گرین پاکستان انیشیٹو (GPI) کو پورے جنوبی بلوچستان میں وسعت دینے اور بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے پر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381