خضدار شہر میں میر شفیق الرحمن مینگل کے گھر پر بزدلانہ حملہ ناقابل برداشت ہے
میر فرید خان رئیسانی
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما
پبلک (نامہ نگار)
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر فرید خان رئیسانی نے خضدار شہر میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنما میر شفیق الرحمن مینگل کی رہائش گاہ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں میر فرید خان رئیسانی نے دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کی قربانیاں اور ان کا خون کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ملک و قوم کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں میر فرید خان رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے محب وطن پاکستانی میر شفیق الرحمن مینگل کو ان کی سیاسی اور قبائلی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹایا جا سکتا میر شفیق الرحمن مینگل نے ماضی میں بھی ایسے کئی بزدلانہ حملوں کا بڑی بہادری جرات اور استقامت کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور وہ اب بھی مضبوطی سے کھڑے ہیں میر فرید خان رئیسانی نے کہا کہ ہم ہر مشکل گھڑی اور ہر محاذ پر میر شفیق الرحمن مینگل کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ان بزدلانہ دہشت گردانہ حملوں سے نہ تو ہمارے حوصلے پست ہوں گے اور نہ ہی امن و امان کے لیے ہماری جدوجہد کمزور پڑے گی۔۔۔

