https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

شعبہ تعلیم حکومتِ بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

(ڈپٹی کمشنر صحبت پور، فریدہ ترین)

کوئٹہ (روزنامہ پبلک )ڈپٹی کمشنر صحبت پور، فریدہ ترین کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اور جامع اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر میں تعلیمی شعبے کی مجموعی صورتحال درپیش مسائل اور معیارِ تعلیم میں بہتری کے لیے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کے دوران سرکاری تعلیمی اداروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص بی ایس ڈی آئی BSDI کے تحت چھٹیوں کے دوران ہونے والے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام ترقیاتی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کی جائے اور مقررہ مدت کے اندر ان کی تکمیل یقینی بنائی جائے، تاکہ تعلیمی اداروں کے کھلنے سے قبل تمام ضروری سہولیات مکمل ہو جائیں اور طلبہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ جاری ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تعمیراتی منصوبے معیار کے مطابق اور بروقت مکمل ہوں انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اسکولوں میں تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنایا جائیاجلاس میں پی ٹی ایس ایم سی PTSMC کے تحت زیرِ تعمیر کلاس رومز کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی کام میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے کہا کہ شعبہ تعلیم حکومتِ بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ضلع صحبت پور میں تعلیمی نظام کی بہتری، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر فوری اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور پیش رفت سے متعلق باقاعدگی کے ساتھ رپورٹس جمع کرائی جائیں، تاکہ تعلیمی نظام کو مزید مضبوط، مؤثر اور فعال بنایا جا سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381