https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

کوئٹہ تجاوزات کی بھرمار،شاہراہ عام و دیگر سڑکیں جام، ٹریفک کا نظام درہم برہم، شہری اذیت میں مبتلا

ٹریفک اہلکار بے بس دکھائی دیتےہیں

کوئٹہ تجاوزات کی بھرمار،شاہراہ عام و دیگر سڑکیں جام، ٹریفک کا نظام درہم برہم، شہری اذیت میں مبتلا

​کوئٹہ (روزنامہ پبلک )    کوئٹہ کے مصروف ترین سڑکوں  پر تجاوزات کی بہتات نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ سڑکوں ،چوک،اور ہوٹلوں پر رکشوں کی غیر قانونی پارکنگ اور سبزی فروشوں کی ریڑھیوں نے شاہراوں کے بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی گھنٹوں معطل رہنا معمول بن چکا ہے۔


روزانہ کی بنیاد پر اس راستے سے گزرنے والے مسافروں، طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد کا کہنا ہے کہ کسٹم چوک پر تجاوزات مافیا نے روڈ کو اپنی جاگیر بنا لیا ہے۔ سڑک پر ہر وقت موجود رکشوں اور ریڑھیوں کے باعث ایمبولینس سمیت ایمرجنسی گاڑیاں بھی ٹریفک کے حصار میں پھنسی رہتی ہیں، جس سے کسی بھی بڑے حادثے کا خدشہ رہتا ہے۔
علاقہ مکینوں اور تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ​کسٹم چوک کو رکشہ اسٹینڈ اور ریڑھیوں سے فوری طور پر کلیئر کروایا جائے۔
​غیر قانونی پارکنگ کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ان مصروف شاہراوں پر مستقل بنیادوں پر ٹریفک اہلکار  تعینات ہونے کے باوجود سڑکیں بلاک رہتی ہیں۔
​شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے تجاوزات کا مستقل خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381