https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

سکھر، کندھ کوٹ اور کشمور سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشیں؛ سڑکیں زیرِ آب،

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) سندھ کے مختلف شہروں میں رات سے طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ تاہم، کئی اضلاع میں سڑکیں زیرِ آب آگئی ہپیں اور بجلی بھی معطل ہوگئی ہے۔گزشتہ رات کندھ کوٹ، خیرپور، کشمور، سکھر اور پنوعاقل سمیت متعدد علاقوں میں بادل جم کر برسے۔ شدید بارش کے بعد جہاں شہریوں نے گرمی سے نجات ملنے پر سکھ کا سانس لیا ہے، وہیں نشیبی علاقے زیرِ آب آنے اور بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381