**ڈیلی پبلک کوئٹہ (خصوصی رپورٹ)**
آمدہ ماہِ اگست کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی خدشات اور انتظامی تدابیر کے پیشِ نظر موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروسز جزوی یا مکمل طور پر معطل رہنے کا امکان

ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جہاں ایک طرف سروسز کی ممکنہ معطلی کا خدشہ ہے، وہیں دوسری جانب موبائل کمپنیوں کی جانب سے آئے روز بڑھتے ہوئے مہنگے پیکجز بھی عوام کے لیے وبالِ جان بن چکے ہیں۔ اس صورتِ حال کے پیشِ نظر ڈیلی پبلک کوئٹہ شہریوں اور تمام موبائل صارفین کو تجاویز دیتا ہے کہ وہ اگست کے مہینے میں کوئی بھی بڑا یا مہنگا انٹرنیٹ پیکج ایکٹیویٹ کرنے سے گریز کریں تاکہ ممکنہ معطلی کی صورت میں اپنے مالی نقصان سے بچا جاسکے۔

