سیکورٹی ہائی الرٹ ھونے پر کوئٹہ کے شہری پریشان۔
سکولوں میں بچوں کی حاضری نہ ھونے کے برابر۔ذرائع
اسٹاف رپورٹر ڈیلی پبلک کوئٹ
ریڈ سےشہر جانے والے اکثر سڑکوں پر ٹرک و ٹرالر لگا کر بند کیے گئے۔ذرائع
کوئٹہ ڈیلی پبلک رپورٹ
کوئٹہ شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہونے پر شہری پریشان ہوگئے ہیں ایک طرف سیکورٹی ہائی الرٹ ھونے کی وجہ سے شہر بھر میں اکثر سڑکوں پر ٹریفک جام ھونے کی اطلاعات ہیں۔ایک طرف بڑے پیمانے پر فورسز کا شہر کے سڑکوں پر تعیناتی اور دوسری طرف عام شہری کی روزمرہ زندگی پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سکولوں میں بچوں کی حاضری میں بھی کمی دیکھی جارہی ھے یاد رھے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تعلیمی اِدارے 3اگست کو کھول دیے گئے تھے تاہم والدین و سول سوسائٹی نے سکولوں کی تعطیلات کو 20اگست تک توسیع کی درخواست کی گئی تھی ۔موجودہ صورت حال کے پیش نظر ایک طرف کوئٹہ کے شہری اپنے بچوں کو سکول بھیجتے ہوئے کتراتے ہیں دوسری جانب تعلیم کا ضیاع بھی ایک مسئلہ بنا ھوا ھے موجودہ سیکورٹی ہائی الرٹ کے پیش نظر اب مزید بے چینی پیدا ہوگئی ھے۔سول سوسائٹی کا کہنا ھے کہ حالات کے پیش نظر سکولوں میں مزید تعطیلات دیے جائیں۔اس کے برعکس حکومت بلوچستان ہر سطح پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر قسم کے اقدامات اٹھانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑا
ھے۔

