کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) رواں سال جولائی کے دوران ملک بھر میں معمول سے 11 فیصد کم بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ معمول سے زیادہ گرم مہینہ ثابت ہوا۔محکمہ موسمیات نے گزشتہ ماہ (جولائی) کے دوران ملک میں ہونے والی بارشوں اور درجہ حرارت کا اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں جولائی کے دوران اوسط بارش 54.4 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ سندھ میں جولائی کے دوران معمول سے 61 فیصد اور بلوچستان میں بارشیں معمول سے 41 فیصد کم رہیں جبکہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارشیں تقریباً معمول کے مطابق رہیں گلگت بلتستان میں معمول سے 108 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ پنجاب میں بھی جولائی کے دوران بارش معمول سے 13 فیصد زیادہ رہی

