https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

گورنر بلوچستان نے اقوام متحدہ کی یوتھ اینڈ اے آئی سمٹ میں شرکت کرلی

کیا بلوچستان میں 69سال سے نوجوانی شروع ھوتی ھے

69 سالہ گورنر بلوچستان نے اقوام متحدہ کی یوتھ اینڈ اے آئی سمٹ میں شرکت کرلی

نیویارک میں اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام یوتھ اینڈ اے آئی سمٹ میں دنیا بھر سے 600 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی، تاہم پاکستان کی نمائندگی نے دلچسپ صورتِ حال پیدا کردی۔

پاکستان کی جانب سے 69 سالہ گورنر بلوچستان نے یوتھ اینڈ اے آئی سمٹ میں شرکت کی، جہاں نوجوانوں نے مصنوعی ذہانت اور پائیدار ترقی کے اہداف پر گفتگو کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ جب اقوام متحدہ کا یہ پروگرام دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے تھا تو پاکستان نے 69 سالہ گورنر کو نوجوانوں کی نمائندگی کے لیے کیسے بھیج دیا؟

صارفین کا طنزیہ تبصرہ ہے کہ شاید پاکستان میں ’’یوتھ‘‘ کی عمر 69 سال تک پہنچ چکی ہے۔ 😄

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381