کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری سے چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ شعیب جان زہری نے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر اسد سمالانی، عبدالرشید نیچاری، پرسنل سیکرٹری نوابزادہ شعیب زہری قاری غلام مصطفیٰ نیچاری، عبدالغفور شاہوانی، محمد عمران علیزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نوابزادہ شعیب جان زہری نے انجینئر عائشہ زہری کو بحیثیت ڈپٹی کمشنر قلات تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں علاقے کو درپیش مختلف مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے کہا کہ قلات کے عوام کو درپیش مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ صحت، تعلیم سمیت تمام شعبوں کی بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے علاقہ معززین اور عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ مسائل کے حل کو مزید مؤثر اور تیز بنایا جا سکے

