کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں سندھ حکومت نے وفاق کے دہرے رویے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ سندھ نے حیدرآباد سکھر موٹر وے پر کام شروع ہونے سے پہلے پنجاب میں نئے موٹر وے منصوبے پر اعتراض اٹھایا ہے۔سندھ حکومت نے اجلاس میں مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت وعدہ خلافی کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر جام خان شورو نے مطالبہ کیا کہ لاہور سیالکوٹ 296 کلومیٹر موٹر وے سے پہلے حیدرآباد سکھر موٹر وے پر کام شروع کیا جائےذرائع کے مطابق جام خان شورو نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹر وے پرانا اور انتہائی اہم منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سال گزرنے کے باوجود 2 وزرائے اعظم کے وعدے پر عمل نہیں ہو رہا۔جام خان شورو نے مزید کہا کہ ہر بار سندھ حکومت اور سندھ کے عوام کے ساتھ وعدہ خلافی ہوتی ہے۔ اس دوران انہوں نے ایکنک اجلاس میں سوال اٹھایا کہ وفاقی حکومت اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیوں نہیں کر رہی

