https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

کھیلوں کے شعبے کی بہتری کے لیے کھلاڑیوں، اسپورٹس ایسوسی ایشنز اور نوجوانوں کی رائے انتہائی اہم ہے

صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس کے ہمراہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہ یوتھ اسپورٹس پالیسی کے سیمینار میں شرکت کی۔یمینار میں مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں، کھلاڑیوں، نوجوانوں اور دیگر متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کے لیے مواقع، اسپورٹس انفراسٹرکچر اور پالیسی سے متعلق مختلف تجاویز اور سوالات پیش کیے۔صوبائی مشیر محترمہ مینا مجید بلوچ نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے، ان سے براہِ راست گفتگو کی اور کھیلوں کے شعبے سے متعلق ان کی تجاویز اور آراء کو غور سے سنا اور نوٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ یوتھ اسپورٹس ریویو پالیسی کا مقصد کھیلوں کے شعبے کو مزید مؤثر بنانا، نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو پالیسی سازی کا حصہ بنانا ہے۔مینا مجید بلوچ نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے کی بہتری کے لیے کھلاڑیوں، اسپورٹس ایسوسی ایشنز اور نوجوانوں کی رائے انتہائی اہم ہے، اور ان کی تجاویز کو آئندہ کے لائحہ عمل میں مدنظر رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381