ڈیلی پبلک
ایف سی بلوچستان نارتھ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد
*
ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے ماہ اگست 2026 کے دوران بلوچستان کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں 39 فری میڈیکل کیمپس کا کامیاب انعقاد کیا۔ ان کیمپس کے ذریعے 5,640 مریضوں کا مفت طبی معائنہ و علاج کیا گیا اور ضروری ادویات فراہم کی گئیں، جبکہ بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کی صحت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے مقامی آبادی کو صحت سے متعلق ضروری آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

