https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

لسبیلہ ڈویژن ان شاء اللہ بلوچستان میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا

کمشنر۔ لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) کمشنر۔ لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر اوتھل میں قائم کمشنر لسبیلہ ڈویژن کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح اپنے دستِ مبارک سے کردیا۔

اس موقع پر سرکاری افسران، عمائدین علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے کہا کہ ڈویڑنل ہیڈکوارٹر اوتھل میں کمشنر آفس کا قیام اور اس کا باقاعدہ فعال ہونا علاقے کے عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے۔ انتظامی ڈویژن کا قیام اور یہاں پر انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی سے عوام کو سرکاری امور کے سلسلے میں سہولیات میسر آئیں گی اور انہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ لسبیلہ ڈویژن کے عوام کو بہتر انتظامی سہولیات کی فراہمی، گڈ گورننس، شفافیت اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ کمشنر آفس کے فعال ہونے سے ڈویژن کے مختلف اضلاع کے درمیان انتظامی رابطہ مزید مؤثر ہوگا اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، عوامی فلاح و بہبود اور حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد میں بھی بہتری آئے گی۔کمشنر سائرہ عطاء نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے انتظامی نظام کو مؤثر اور عوام دوست بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت نے عوامی مسائل کے حل اور انتظامی امور کو نچلی سطح تک مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لسبیلہ ڈویژن کا انتظامی ہیڈکوارٹر اوتھل میں فعال ہونا علاقے کے عوام کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے اور اس سے نہ صرف انتظامی امور میں تیزی آئے گی بلکہ عوام کو سرکاری اداروں تک رسائی میں بھی آسانی ہوگی۔اس موقع پر موجود علاقہ مکینوں اور عمائدین نے لسبیلہ ڈویژن کے انتظامی ڈھانچے کو فعال بنانے اور اوتھل میں کمشنر آفس کے قیام پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، وفاقی وزیر جام کمال خان اور صوبائی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ لسبیلہ ڈویژن کے عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ ڈویژن کا انتظامی نظام مقامی سطح پر مضبوط کیا جائے اور کمشنر آفس کو فعال بنایا جائے۔ آج اس مطالبے کی تکمیل سے علاقے کے عوام میں خوشی اور اطمینان پایا جاتا ہے۔عمائدین نے کہا کہ لسبیلہ ڈویژن قدرتی وسائل، ساحلی پٹی، صنعتی سرگرمیوں اور جغرافیائی اہمیت کے اعتبار سے بلوچستان کا ایک اہم خطہ ہے، اس لیے یہاں مضبوط اور مؤثر انتظامی نظام کے قیام سے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ لسبیلہ ڈویژن ان شاء اللہ بلوچستان میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا، جبکہ مؤثر انتظامی نگرانی، عوامی خدمات کی فراہمی اور گڈ گورننس کے ذریعے علاقے میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کیا جا سکے گا۔علاقہ مکینوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر علاقے کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور امن و استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381