https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی محسن نقوی سے ملاقات

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری سے ملاقات ہوئی۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ لڑ رہا ہے، افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں جو دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عالمی برادری کو اس خطرے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر سیکریٹری جنرل گوتریس نے کہا کہ دنیا کے امن کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔بعد ازاں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس تین روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے اسلام آباد سے واپس روانہ ہوگئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381