کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) ایران کی پارلیمان کے سپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر غالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ کو ’وعدہ خلافی‘ پر ’سزا‘ ملنی چاہیے۔بی بی سی اردو کے مطابق انھوں نے کہا کہ امریکہ کے سامنے پیش کی گئی
تجویز کے حوالے سے ایران پہلے بھی کہہ چکا ہے اور اب دوبارہ کہتا ہے کہ امریکی صدر نے کچھ وعدے کیے تھے، لیکن اب ان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وعدہ توڑ دیا ہے۔غالیباف کے بقول، امریکہ کو سزا ملنی چاہیے، اسے اپنا رویہ بدلنا چاہیے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ اسے ایرانی عوام کے جائز مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔انھوں نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں کہا کہ اس طرح ایران پائیدار دفاعی بازدارندگی حاصل کر سکے گا۔ ان کے مطابق ایران کو اپنی طاقت خطے اور دنیا کے تمام فریقوں کے سامنے ثابت کرنا ہوگی تاکہ کوئی بھی اس پر حملہ کرنے کی جرأت نہ کرے۔ایرانی ذرائع ابلاغ نے محمد باقر غالیباف کے ان بیانات کو ’عوام کے ساتھ دوسرا ویڈیو انٹرویو‘ قرار دیتے ہوئے شائع کیا۔
غالیباف نے کہا کہ ایران کا مقصد اپنی طاقت میں اضافہ کرتے ہوئے بازدارندگی پیدا کرنا ہے

