ڈیلی پبلک کوئٹہ
دوسرے ضلع میں اگر ٹرانسفر کرانا چاہے تو اپنے پوسٹ کی ری ایلوکیشن کروا کے ٹرانسفر کروائیں۔۔خیر محمد شاہین
ٹرانسفر اینڈ پوسٹنگ پالیسی2002
اور ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی۔۔2019 ۔3/5 کے تحت گریڈ ایک تا 16 کی اپوائنٹمنٹ یونین کونسل اور ڈسٹرکٹ لیول پر قانون بنایا گیا اسمبلی سے پاس ہوا اور چیف منسٹر کے دستخطوں سے جاری ہوا ھے،
اس کے علاوہ عدالت عالیہ کے متعدد فیصلوں میں بھی یہ قرار پایا ہے کہ محکمہ فائنانس ضلعی اور یونین کونسل ابادی کی بنیاد پر گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک نئی اسامیاں تخلیق کرنے کا پابند ہوگا ۔
اسی طرح گریڈ 16 اینڈ اباؤ کو زونل اور ریجنل کوٹے کے تحت اپوائنٹمنٹ اور ٹرانسفر کی پالیسی کے تحت محدود قرار دیا گیا ہے ۔
اب جو لوگ دلائل دے رہے ہیں کہ کوئٹہ ہیڈ کوارٹر ہے اس پر تمام اضلاع سے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے لیے سب کا حق ہے،یہ اس طرح ہے کہ :چوری اور سینہ زوری؛
سادہ الفاظ میں یوں سمجھ لیجئے
کہ ایک ضلع یا یونین کونسل کا بندہ اپنے ضلع یا یونین کونسل میں اپائنٹمنٹ اور ٹرانسفر کا قانونی حقدار ہے،وہ دوسرے ضلع میں اگر ٹرانسفر کرانا چاہے تو اپنے پوسٹ کی ری ایلوکیشن کروا کے ٹرانسفر کروا سکتا ہے یعنی اپنی پوسٹ کے ساتھ وہ دوسرے ضلعے میں ٹرانسفر کروانے کا اہل ہے،
اور یہی فارمولا اپوائنٹمنٹ پر بھی لاگو ہوتا ہے۔
مثلا”
قانون کے مطابق مسلم باغ کا ملازم قلعہ سیف اللہ میں نہ تو ٹرانسفر کروا سکتا ہے نہ وہاں کے خالی پوسٹ پر اپوائنٹ ہو سکتا ہے
اگر مسلم باغ کا ٹیچر قلعہ سیف اللہ ٹرانسفر چاہتا ہے تو اسے اپنے پوسٹ کے ساتھ ٹرانسفر ہونے کا حق ہے۔ نہ کہ دوسرے کے پوسٹ پر قبضہ کرنے کا۔
اگر وہ بغیر پوسٹ کے وہاں پر ٹرانسفر ہوتا ہے تو یہ غیر قانونی ہے،اس طرح وہ ایک تو مسلم باغ کہ بچوں کا تعلیمی حرج کرتا ہے ،دوسرا ظلم یہ کرتا ہے کہ قلع سیف اللہ کے ایک نوجوان کو بے روزگار کر لیتا ہے
یہ دلیل سب دے رہے ہیں کہ کوئٹہ ہیڈ کوارٹر ہے بلوچستان بھر سے لوگ یہاں پر ا کر ٹرانسفر کروانے کا حق رکھتے ہیں،
یہاں پر وہ ڈنڈی مارتے ہیں اور انصاف نہیں کرتے۔
بے شک وہ ٹرانسفر کا حق رکھتے ہیں لیکن دوسروں کو بے روزگار کر کے ان کی سیٹ پر قبضہ کر کے ٹرانسفر کرانا کہاں کی سچائی اور انصاف ہے یہ تو کوئٹہ والوں کی بے حسی یا شرافت کہہ لیں کہ وہ چپ ہیں دوسری جانب
باہر کے اضلاع والے اتنے دلیر اور اپنے علاقے کے لیے ایسے سربکف ہیں کہ مثال کے طور پر اگر زیارت کا کوئی ملازم پشین ٹرانسفر ہو کر ائے تو اس کے پیچھے لٹ لے کر پڑ جاتے ہیں اور واپس زیارت تک پہنچا کر دم لیتے ہیں،
کوئٹے کا بندہ تو کسی بھی ضلع میں اپنے ٹرانسفر کے لیے تصور بھی نہیں کر سکتا۔
اب جب سب کے دم پر پاؤں پڑا ہے تو چیخیں نکل رہی ہیں،تعلقات کی بنیاد پر یا لاکھوں روپے خرچ کر کے جب کوئٹہ ٹرانسفر کروا رہے تھے اس وقت کوئٹہ کے بے روزگار نوجوانوں کی چیخیں کیوں کسی کو سنائی نہیں دے رہی تھیں۔
مجھے گالیاں اور دھمکیاں دینے سے قانون نہیں بدل سکتا
اور اگر واقعی اس ملک میں انصاف ہے تو فیصلے بھی انصاف پر ہونے چاہیں اور ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کر کے ان کی پوسٹوں پر قبضہ کر کے خدا کو بھی جواب دینا ہے۔
بے شک کوئٹے والے بے حس ہوں گے اور بے غیرت بھی
لیکن سب نہیں
جو لوگ ویڈ لاک پالیسی کے تحت کسی مجبوری،تھریٹ،گھریلو ناچاقی،معذوری یا میڈیکل گراؤنڈ پر یا خاندانی دشمنی کی بنیاد پر قانونی طور پر کوئٹہ ٹرانسفر کے حقدار ہیں ان کا بھرپور دفاع کیا جائے گا اور کیا جا رہا ہے

