کوٸٹہ (روز نامہ پبلک )بلوچستان میں اساتذہ کے تبادلوں کا نیا دور — اب سفارش نہیں، شفاف نظام چلے گا
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت اور چیف سیکریٹری بلوچستان جناب شکیل قادر خان کی مسلسل رہنمائی میں صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم میں میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس کے فروغ کے لیے ایک اور اہم اصلاح متعارف کرا دی ہے۔ ضلع کوئٹہ میں کامیاب آزمائشی مرحلے کے بعد ای ٹرانسفر سسٹم اب پورے بلوچستان میں نافذ کر دیا گیا ہے۔اس اہم اصلاح کے تحت اب اساتذہ اور محکمہ اسکول ایجوکیشن کے دیگر ملازمین کے تبادلے اور تعیناتیاں صرف آن لائن ای ٹرانسفر پورٹل کے ذریعے ہوں گی۔ ہر آرڈر کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے جاری ہوگا اور اس پر QR کوڈ موجود ہوگا، جس سے آرڈر کی فوری تصدیق ممکن ہوگی۔ دستی (Manual) ٹرانسفر اور پوسٹنگ آرڈرز کا نظام ختم کر دیا گیا ہے۔یہ اقدام وزیراعلیٰ بلوچستان کے اس وژن کا عملی تسلسل ہے جس کے تحت سرکاری نظام کو افراد کے بجائے قواعد، سفارش کے بجائے میرٹ اور روایتی فائلوں کے بجائے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چلانے کی جانب پیش رفت کی جا رہی ہے۔ اس نظام سے تبادلوں کے عمل میں شفافیت اور جوابدہی بڑھے گی، غیر مجاز احکامات کی روک تھام ہوگی اور اساتذہ کی تعیناتی کو اسکولوں کی حقیقی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (DEOs) کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اضلاع میں ای ٹرانسفر پورٹل کو فوری طور پر مکمل فعال کریں۔ آئندہ تبادلے، تعیناتی، ریلیونگ اور جوائننگ کے معاملات صرف تصدیق شدہ QR کوڈ کے حامل ای ٹرانسفر آرڈرز کی بنیاد پر عمل میں لائے جائیں گے۔یہ صرف ایک آن لائن پورٹل کا آغاز نہیں بلکہ محکمہ تعلیم میں شفاف، قابلِ احتساب اور جدید انتظامی نظام کی جانب ایک بڑی تبدیلی ہے۔ایک نظام — ایک پورٹل — ایک شفاف طریقۂ کارمیرٹ کی بالادستی، شفافیت کا فروغ، تعلیم کی بہتریحکومتِ بلوچستان — اصلاحات سے بہتر مستقبل کی جانب

