https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

خیرمحمد شاہین سوئی گیس کے مدء مقابل آنے کی ٹھان لی۔

عوام اضافی بل جمع نہ کرانے بلکہ بائیکاٹ کرے

ڈیلی پبلک کوئٹہ

خیر محمد شاہین سوئی گیس کے مدء مقابل آنے کی ٹھان لی

اضافی بل ناانصافی پر مبنی ھے

سوئی گیس کمپنی کوئٹہ کابھاری بلوں کا اجراء خلاف قانون ھے

عوام اضافی بل جمع نہ کرانے بلکہ بائیکاٹ کرے

سوئی سدرن گیس کمپنی کے نا جائز/ اضافی، بلوں کے خلاف کنزیومر سول سوسائٹی بلوچستان کا عوامی بائیکاٹ کا اعلان

بلوچستان میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صارفین کو غیر معمولی اور بھاری اضافی/ناجائز بل بھیجنے کی شکایات سامنے

 آرہی ہیں۔ ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں صارفین اس صورتِ حال سے متاثر ہورھے ہیں۔

 ، بعض صارفین کی شکایت ہے کہ اگر ان کے میٹر کی اصل کھپت کا بل ایک ہزار روپے بنتا ہے تو انہیں دس ہزار روپے تک کا بل بھیج دیا جاتا ہے، جبکہ بعض صارفین کو دس ہزار روپے کی کھپت کے مقابلے میں لاکھوں روپے کے بل موصول ہونے کی شکایات ہیں۔

ہماری تنظیم کا دوٹوک مؤقف

کنزیومر سول سوسائٹی بلوچستان واضح کرتی ہے کہ اب صارفین اپنافیصلہ سڑکوں پر کرینگے 

صارفین اپنے حقیقی استعمال کے مطابق درست بل ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن جس بل میں ناجائز یا غیر واضح اضافی رقم شامل کی گئی ہو، اسے محض قسطوں میں تقسیم کر دینے اور جمع کرنےسے رقم جائز نہیں بن جاتی۔

صارفین قسطوں کی سہولت کے نام پر مبینہ اضافی بلوں کو قبول کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔اور نہ ہی اس بار گیس کمپنی اور اس کے ایجنٹوں کے بہکاوے میں ائیں گے پچھلے سال گیس کمپنی اور ان کے ایجنٹون نے عوام کو خوب بیوقوف بنایا اور خوب لوٹا اگر اس بار عوام کسی بہکاوے میں نہیں ائیں گے 

ہمارا مطالبہ ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی پہلے میٹر ریڈنگ، اصل کھپت، ٹیرف، ٹیکسوں اور بل میں شامل ہر اضافی رقم کی مکمل تفصیل فراہم کرے، غلط بلوں کی شفاف جانچ کرے اور ثابت شدہ غلطیوں کی فوری اصلاح کرے۔اور کنزیومر سوسائٹی کو اعتماد میں لے،

ساتھ ہی

ہم صارفین کو مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے میٹر کی ریڈنگ، بل اور متعلقہ ریکارڈ محفوظ رکھیں، اضافی رقم کے خلاف تحریری شکایت درج کرائیں اور قانونی طریقۂ کار اختیار کریں۔

کنزیومر سول سوسائٹی کے ساتھ رابطہ رکھیں،

03458162057

ہم پورے بلوچستان کے عوام، صارفین کی تنظیموں، سیاسی و سماجی کارکنوں اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر متحد ہو کر آواز بلند کریں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:

مبینہ اضافی بلوں کی فوری اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں۔

صارفین کو میٹر ریڈنگ اور بل کے حساب کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے۔

غلط ثابت ہونے والے بل فوری درست کیے جائیں اور وصول کی گئی اضافی رقم کا قانونی طریقے سے ازالہ کیا جائے۔

متنازعہ رقم کے معاملے میں صارفین کو منصفانہ سماعت اور مؤثر شکایتی طریقۂ کار فراہم کیا جائے۔

صارفین کو غیر ضروری دباؤ، ہراسانی یا غیر منصفانہ کارروائی سے تحفظ دیا جائے۔

احتجاج ہمارا حق ہے،

کنزیومر سول سوسائٹی بلوچستان اعلان کرتی ہے کہ اگر صارفین کی شکایات کا مؤثر ازالہ نہ کیا گیا تو تنظیم عوامی احتجاج، پُرامن مظاہروں اور دیگر قانونی و جمہوری اقدامات کے ذریعے اپنے مطالبات منوانے کی جدوجہد کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارا مقصد کسی ادارے کے جائز واجبات سے انکار نہیں، بلکہ صارفین سے صرف وہی رقم وصول کرنے کا مطالبہ ہے جو قانون، درست میٹر ریڈنگ اور حقیقی کھپت کے مطابق بنتی ہو۔

یاد رکھیے! درست بل کی ادائیگی صارف کی ذمہ داری ہے، لیکن غلط بل پر سوال اٹھانا بھی صارف کا قانونی حق ہے۔

ہمارا واضح مطالبہ 

کوئی بھی شہری ناجائز اضافی بل جمع نہیں کرے گا

آئیے، اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہوں اور سوئی سدرن گیس کمپنی سے شفاف حساب، درست بلنگ اور منصفانہ سلوک کا مطالبہ

صارفین کے حقوق کا تحفظ کا علمبردار

0345 8162057

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381