کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) بیسویں صدی کے پہلےنصف میں دو تباہ کُن جنگیں ہوئیں، جنہیں عالمی یا عظیم جنگیں کہا جاتا ہے۔
پہلی جنگِ عظیم میں تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔ فریقین کی عسکری ہلاکتوں میں 9سے 11ملین لوگ ایسے تھے، جو جنگی ہتھیاروں، بیماریوں اور حادثات کا شکار ہو کر مَرے، جب کہ انفرااسٹرکچر اور مادی نقصانات سمیت جنگی اخراجات کا تخمینہ اربوں روپے میں لگایا گیا۔ دوسری جنگِ عظیم میں 6 سے 8کروڑ افراد کی جانیں گئیں۔ہلاکتوں کی یہ تعداد ہلاکو خان، چنگیز خان اور امیرِ تیمور کے لشکروں کے ہاتھوں مرنےوالوں سے کہیں زیادہ تھی۔ گویا ساری انسانی تاریخ میں لڑی جانے والی جنگوں کی اجتماعی ہلاکتوں سے بھی زیادہ لوگ دو عالمی جنگوں میں مارے گئے۔ یوں لگتا ہے کہ قوم پرستی، قومی تفاخر،استعماری حرص اور خفیہ جنگی معاہدوں نے صنعتی، معاشی اور علمی طور پر ترقّی یافتہ اقوام کا اجتماعی شعور اندھا کردیا تھا۔ پہلی جنگِ عظیم کے اسباب پر نظر ڈالی جائے، تو اُس وقت برطانیہ ایک عالمی قوّت تھی اور اس کے مقابلے میں آسٹریا-ہنگری کی سلطنت بھی ایک بلاک کی قیادت کررہی تھی۔آسٹریا-ہنگری نے 1908ء میں سربیا کو زبردستی اپنی سلطنت میں شامل کرلیا تھاتاکہ یہ بوسنیا ہرزیگوینا کے ساتھ مل کرایک نئی قوّت نہ بن جائے۔ قوم پرستی کے جذبات مشرقی، مغربی اور شمالی و جنوبی یورپ کی ساری ریاستوں میں اُبھر چُکے تھے۔ سربیا کے باشندے اپنے مُلک کو آسٹریا-ہنگری سلطنت کی طرف سے جبراً اپنے تابع کرنے کے سخت مخالف تھے اور اپنے مُلک کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔28 جون 1914ء کو آسٹریا کا ولی عہد، شہزادہ آرچ ڈیوک فرانز فرڈینینڈ سربیا کے سرحدی علاقے میں سراجیوو کے دورے پر گیا۔ اُس وقت سربیا کے قوم پرست عناصر، جن میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ تھی، آسٹریا-ہنگری کے سربیا پر قبضے کے خلاف تحریک چلا رہے تھے۔ اُنہیں فرانز فرڈینینڈ کے دورے کی خبر ملی، تو انہوں اُسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔آسٹرین ولی عہد جس کُھلی گاڑی میں سفر کر رہا تھا، اُس پر ایک سربین نوجوان نے ہینڈگرینیڈ پھینکا۔ حملے میں شہزادہ اور اس کی بیوی تو بچ گئے، لیکن اس کے قافلے کے دوسرے کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد شہزادے نے اسپتال جا کر ان کی خیریت دریافت کرنے کا پروگرام بنایا۔ قوم پرست سربین تنظیم کو اطلاع ملی، تو اُس نےشہزادے پرایک اور حملے کا منصوبہ بنایا۔ایک سربین نوجوان جیب میں پستول رکھ کر اپنی گلی میں گھوم رہا تھا۔ آسٹرین شہزادے کا ڈرائیور غلطی سے گاڑی کو اُسی گلی میں لے گیا۔ مسلّح نوجوان کو پتا چل گیا کہ اس گاڑی میں آسٹریا کا ولی عہد اوراُس کی بیوی، صوفیا موجود ہیں، تو اُس نے بالکل قریب سے اُن پر گولی چلائی، جس سے دونوں موقعے ہی پر چل بسے۔ اس واقعے کے بعد آسٹریا-ہنگری نے سربیا پرحملہ کردیا۔اس موقعے پررُوس، سربیا کی حمایت میں میدان میں کُود پڑا، جب کہ جرمن افواج رُوس اور فرانس کے خلاف حرکت میں آ گئیں۔ جرمنی نے بیلجیم پر بھی حملہ کر دیا، جس کی حمایت میں برطانیہ بھی جنگ میں شریک ہوگیا اور پھر دُنیا کے نہایت مہذّب کہلائے جانے والے یورپی ممالک کے درمیان ایک خُوں ریز جنگ شروع ہوگئی۔ تب گرچہ سلطنتِ عثمانیہ ایک بڑی سلطنت تھی لیکن یہ بلقان کی جنگوں میں خاصا نقصان اُٹھا کر کم زور ہو چُکی تھی اور کسی نئی جنگ کی متحمّل نہیں تھی لیکن ’’ینگ تُرک‘‘ تحریک سے وابستہ فوجیوں کے اصرار پر تُرکی بھی جرمنی کی حمایت میں جنگ میں شامل ہوگیا اور اس طرح آسٹرین شہزادے کا قتل پہلی عالمی جنگ کا فوری سبب بن گیا۔پہلی عالمی جنگ میں 32سے 34ممالک شریک ہوئے۔ استعماری قوّتوں، برطانیہ اور فرانس نے اپنے تابع ممالک کو اس جنگ کا ایندھن بنایا۔ تب ہندوستان برطانوی استعمار کی نوآبادی تھا اور برطانوی فوج میں برِّعظیم پاک وہند سے بھرتی کیےگئے فوجیوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی تقریباً ڈیڑھ ملین تھی۔ ان میں بھی بڑی تعداد پنجاب اور سرحد (موجودہ صوبہ خیبر پختون خوا)سے بھرتی کی گئی تھی۔ان فوجیوں میں کم و بیش 78ہزار دورانِ جنگ لقمۂ اجل بنے۔ فرانس کا تسلّط زیادہ تر افریقا پر تھا، اس لیے اس کے مغربی اور وسطی افریقی خطّے سے بھرتی کیے گئے فوجی مارے گئے۔ اس جنگ میں اتحادی افواج کے مقابلے میں سب سے زیادہ نقصان اُٹھانے والے ممالک، آسٹریا-ہنگری، جرمنی، خلافتِ عثمانیہ اور بلغاریہ تھے۔ پہلی عالمی جنگ کے نتیجے میں سلطنتِ عثمانیہ پارہ پارہ ہوگئی۔ آسٹریا اور ہنگری کی وحدت ٹوٹ گئی۔ سیکڑوں سال قدیم ہیبس برگ سلطنت کا خاتمہ ہوگیا۔ ڈیڑھ ملین فوجی میدانِ جنگ میں مارے گئے، دو ملین قیدی بنا لیےگئے اور ساڑھےچار ملین سویلینز موت کا شکار ہوئے۔پہلی عالمی جنگ کے بعد عثمانی سلطنت کو برطانیہ اور فرانس نے آپس میں بانٹ لیا۔ عراق اور فلسطین برطانیہ کے زیرِ نگیں آ گئے، جب کہ شام اور لبنان پر فرانس کا قبضہ ہوگیا۔ اس کے علاوہ افریقا میں ٹوگو لینڈ اورکیمرون بھی فرانس کے حصّے میں آئے۔ 10جنوری 1920ء کو امریکی صدر، وُڈرو وِلسن کی تجویز پر مجلسِ اقوام(League of Nations)کی تشکیل ہوئی لیکن امریکی کانگریس نےامریکا کے اس کا رُکن بننے کی منظوری نہ دی، تو برطانیہ اور فرانس ہی اس کے کرتا دھرتا بنے۔کینیڈین دانش وَر، ولیم گیکار کی تصنیف، ’’Judaism/Zionism Behind Every Crime‘‘ جس کا ’’الیہودیۃ ورا کُلِ جَرِیْمَۃ‘‘ کے نام سے عربی میں ترجمہ ہوا اور دیگر تصانیف کا مرکزی نقطہ یہی تھا کہ دُنیا میں رُونما ہونے والے سارے بڑے بڑے سانحات کے پسِ پردہ یہودیوں کا ہاتھ رہا ہے۔واضح رہے، تُرک سلطان، عبدالحمید ثانی کی معزولی، سلطنتِ عثمانیہ کوجنگِ عظیم اوّل میں دھکیلنا، 1919ء میں رُوس کا بالشویک انقلاب اور’’مجلسِ اقوام‘‘ کی تشکیل اور اس کی طرف سے خلافتِ عثمانیہ کے حصّے بخرے کرنے اور ان پر برطانیہ اور فرانس کا انتداب قائم کرنے میں یہودیوں کا کردار کسی سے ڈھکا چُھپا نہیں۔عالمی اداروں سے سب سے زیادہ فائدہ اُٹھانے والے یہودی ہی تھے۔ مجلسِ اقوام کی تشکیل تک عالمی یہودی تحریک بہت سے کام یاب قدم اُٹھا چُکی تھی لیکن اگر سلطان عبدالحمید ثانی اپنے منصب پر قائم رہتے، تو صیہونی ریاست کا قیام اگر ناممکن نہیں تو بہت دشوار تھا لیکن تُرک یہودیوں نے سلطان کو راستے سے ہٹانے میں کام یابی حاصل کر لی تھی اور اب جو عثمانی خلیفہ تھا، وہ عضوِ مہمل و معطّل تھا،سارے بڑے فیصلے یہودی ذہن کی ساختہ ’’تحریکِ نوجوانانِ تُرک ((Young Turk Movement کر رہی تھی اور یہودی ریاست کے قیام کے لیے برطانوی پارلیمنٹ نے پہلے ہی ’’اعلانِ بالفور‘‘ کی منظوری دے دی تھی۔دوسری جانب صیہونی تحریک غیّور سلطان عبدالحمید ثانی سے فلسطین میں یہودی ریاست کے قیام کی منظوری لینے کے لیے ہر حربہ استعمال کر چُکی تھی۔ سلطان کی کردار کُشی کے لیے یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر لٹریچر پھیلایا گیا تھا، نیز اخبارات میں مضامین لکھے اور لکھوائے گئے تھے۔تاہم، ساتھ ہی مذاکراتی عمل بھی جاری تھا۔ صیہونیت کے بانی، تھیوڈرہرزل نے 1896ء میں پولینڈ کی یہودی اشرافیہ کے ایک بڑے سرمایہ دار، کاؤنٹ فِلپ ڈی لیونسکی کی سربراہی میں ایک وفد سلطان عبدالحمید ثانی کے پاس بھیجا تھا، جس میں فری میسن کا ایک بڑا کارندہ، ایمانوئیل کاراسو (قرہ صو) بھی شامل تھا۔اس وفد نے پیش کش کی تھی کہ سلطان فلسطین میں یہودی ریاست (اسرائیل) کے قیام کی منظوری دے دیں،توصیہونی تحریک خلافتِ عثمانیہ کےسارے بیرونی قرضے اپنے ذمّے لے لے گی اور اس کے معاشی استحکام کے لیے الگ سے مدد بھی فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں ہرزل نے سلطان کو پے در پے خطوط لکھے۔یورپی سفارت کاروں سے سفارشیں بھی کروائیں اور آخر کار 1901ء میں سلطان سے یہی درخواست کرنے کے لیے خُود بھی استنبول گیا، لیکن سلطان نے وہی جواب دیا،جو اس سے پہلے صیہونی وفد کو دیا تھا۔ سلطان نے کہا کہ ’’فلسطین میری ملکیت نہیں ہے۔ یہ اُمّت کی امانت ہے۔ مَیں اس کا ایک اِنچ بھی کسی کو نہیں دے سکتا۔ اسے اُمّت نے فتح کیا اور اس کی حفاظت کی خاطر اپنا خون بہایا ہے۔ فلسطین میری جاگیر نہیں بلکہ اُمّتِ مسلمہ کی مقدّس سرزمین ہے۔ فلسطین کو ہمارے لوگوں نے بڑی محنت سے زرعی طور پر آباد کیا ہے۔‘‘یہاں یہ بات بھی پیشِ نظر رہے کہ 82-1981ء میں ایک انتہا پسند سوشلسٹ فکر کے گروہ نے زارِروس، الیگزنڈرٹو(اسکندر ثانی) کو قتل کردیا تھا۔ اس واردات میں کچھ یہودی بھی شامل تھے۔ جب اس گروہ کے خلاف رُوس میں سخت اقدامات شروع ہوئے، تو بڑی تعداد میں یہودی رُوس سے نکل کر فلسطین کی بندرگاہ، یافا(Jaffa) کے راستے یہاں آنے اور زمینیں خریدنے لگے تھے۔ سلطان عبدالحمید ثانی نے اس طرح یہودی آبادکاری دیکھ کر پابندی لگادی کہ ہر آنے والے یہودی کو تین مہینے کا ایک اجازت نامہ (Visa) لینا پڑے گا اور اس اجازت نامے کی مُدّت ختم ہونے پر فلسطین سے نکلنا پڑے گا۔یہاں یہ اَمر بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہودی دولت سے بے پناہ محبّت کرتے ہیں۔ اُس وقت برطانیہ میں روتھ شیلڈ نامی یہودی خاندان آباد تھا، جس کے پاس ریاست سے زیادہ دولت تھی۔ یورپی ممالک یہودیوں سے جان چُھڑوانے کے لیے چاہتے تھے کہ ان کو اپنا وطن مل جائے اور وہ وہاں جا کر آباد ہو جائیں اور سلطان پر مغربی سفارت کاروں کے دبائو کی ایک بڑی وجہ یہی تھی۔بہرکیف، ہمارا موضوع عالمی ادارے اور یہودیت کا کردار ہے۔ مجلسِ اقوام کے اندر اتنا دَم خم نہیں تھا کہ وہ کوئی جنگ روک سکے یا جنگ کے اسباب کا ازالہ کر سکے۔ اس کی آنکھوں کے سامنےایک نئی اور زیادہ وحشت ناک جنگ کی چنگاریاں سلگنے لگی تھیں۔ پہلی جنگِ عظیم کے بعد جرمنی پر معاہدہ ورسائے کے تحت جو پابندیاں لگائی گئی تھیں، انہوں نے جرمنز کو سخت مشتعل کر رکھا تھا اور جرمنز یہ بھی محسوس کر رہے تھے کہ یہودی عالمی سطح پر ایک گھنائونا کردار ادا کرتے ہیں۔ جرمن فاشسٹ، ایڈولف ہٹلر یہودیوں سے سخت نفرت کرتا تھا۔اُسے بھی اس بات کا ادراک تھا کہ یہودی برطانیہ اور فرانس کی سرپرستی اور مجلسِ اقوام کی تائید سے یورپی ممالک کی دولت لُوٹ رہے ہیں۔ جرمنی میں ہٹلر کی قیادت میں فاشزم، ایک نئے جابرانہ نظام کی صُورت مستحکم ہوگیا تھا، جس کے پسِ پُشت جنگ میں کھوئے قومی افتخار کی بازیابی کا جذبہ کارفرما تھا اور اسی لیے اس کی عسکری سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا تھا۔ جرمنی، ورسیلز کےمعاہدے سےتجاوز کرکے مشرقی یورپ کے قابلِ کاشت اور قابلِ آبادی حصّوں پردوبارہ قبضہ کرنا چاہتا تھا۔دوسری جانب اٹلی کا فاشسٹ، مسولینی بھی ایسے اقدامات کر رہا تھا کہ جو جنگ کے اسباب ثابت ہورہے تھے۔ وہ قدیم رومن ایمپائر کے احیاء کے خواب دیکھ رہا تھا۔ ایتھوپیا اس کے افریقی مقبوضات میں سے تھا، جس سے پہلی جنگِ عظیم میں وہ محروم ہوگیا تھا اورمسولینی اس پر دوبارہ قبضہ کرنا چاہتا تھا۔ جاپانی شہنشاہیت بھی جارحانہ عزائم رکھتی تھی۔ جاپان نے چین کے شمال مشرقی حصّوں میں اس کے تین صوبوں پر قبضہ کرلیا تھا اوران صوبوں سےملتے رُوس کے کچھ حصّے بھی ان میں شامل تھے۔ یعنی 1939ء میں سلگتی چنگاریاں، بھڑکتے شعلوں میں تبدیل ہونے لگی تھیں۔جرمنی نے یکم ستمبر 1939ء کو پولینڈ پر قبضہ کر لیا۔ فرانس اور برطانیہ نےدو روز بعد پولینڈ کی حمایت میں جرمنی پر حملہ کردیا۔ جاپان نے شمال مشرقی چین پرحملہ کردیا، جب کہ ورسیلز کا معاہدہ اور مجلسِ اقوام بے بسی اور بے چارگی کا نمونہ بن گئےتھے۔سولھویں صدی کی تحریکِ احیائے علوم نے ’’آدمیّت‘‘ (Humanism)اور ’’جمہوریت‘‘ یعنی سارے انسانوں کی رائے کی برابری کے جو سیاسی اور تمدّنی فلسفے پیش کیے تھے، وہ ان جنگوں میں خود اہلِ یورپ کے ہاتھوں غلط ثابت ہوگئے۔جدید علمی روشنی، سائنسی تحقیقات اور تہذیبی و تمدّنی تعمیر و ترقّی کے سب گُل زاروگلستان خُود اہلِ یورپ نے ویران کردیے۔ یونانی و رومی، جیونانی و ایرانی، ایتھنز اور اسپارٹا کی شہری ریاستوں کی جنگیں، روم اور کارتھیج کی ہنی بال جنگیں، رومی جرنیل، جولیئس سیزر کی فرانس اور بیلجیئم کے قدیم قبائل کے خلاف جنگیں اور ادھر ہندوستان میں موریا سلطنت کے اشوکِ اعظم کی کلِنگا ریاست کےخلاف جنگیں قومیت اور وطنیت کی قدیم جاہلانہ روایات تھیں، جن کو یورپ اور امریکا نے انیسویں صدی کے وسط اوّل میں انتہائی بھیانک انداز سے زندہ کیا اوردوسری عالمی جنگ کے دوران یکم ستمبر 1939ء سے تین ستمبر 1945ء تک تمدّن اورانسانیت کا چمن بُری طرح اُجاڑا گیا۔ بعد ازخرابیٔ بسیار اُس وقت کےامریکی صدرروز ویلٹ، برطانوی وزیرِاعظم، ونسٹن چرچل اور رُوسی آمر، اسٹالن قہقہے لگاتے ہوئے جنگ کے واقعات اور اثرات پر بحث کرنے کے لیے کریمیا کے شہر، یالٹا میں جمع ہوئے۔پھرسان فراسسکو میں دُنیا کے پچاس ممالک کے نمائندگان کی ایک کانفرنس ہوئی، جس میں اقوامِ متّحدہ کے نام سے ایک اور بُت تراشا گیا اور جنیوا سےمجلسِ اقوام کے مُردے کو نئے رنگ و رُوپ کے ساتھ نیویارک میں لا کر آویزاں کیا گیا۔شاعرِ مشرق، علامہ اقبالؒ 1938ء میں دوسری جنگِ عظیم کے آغاز سے ایک سال قبل اپنی آخری منزل کو روانہ ہو گئے تھے۔ البتہ وہ مجلسِ اقوام، قومیت اور وطنیت کے فتنوں کا فریب اپنی آنکھوں سے دیکھ گئے تھے۔ اِسی لیے انہوں نے کہا تھا کہ ؎ اِس دَور میں اقوام کی صُحبت بھی ہوئی عام… پوشیدہ رہی نگاہوں سے وحدتِ آدم… تفریقِ مِلل حکمتِ فرنگ کا مقصود… اسلام کا مقصود فقط مِلتِ آدم… مکّے نے دیا خاکِ جنیوا کو یہ پیغام … جمعیّتِ اقوام کہ جمعیّتِ آدم۔علاّمہ اقبالؒ کے نزدیک وطنیت اور قومیت کے بُت تراش کر ان کی پوجا کا چلن عام ہوا، تو اولادِ آدمؑ یعنی پوری انسانیت کی وحدت پارہ پارہ ہو گئی۔ یورپ، امریکا، جرمنی اور اٹلی یہاں تک کہ رُوس وغیرہ سب کی چمڑی گوری ہے لیکن گوری رنگت ان کو متّحد نہ رکھ سکی۔جس کے پاس طاقت ہے، وہ اپنا اظہار چاہتی ہے۔ کسی قوم اور مُلک کو اپنے سامنے سرنگوں کرنا یا اسلحے کے زور پر اسے پامال کر دینا طاقت کے اظہار کا پرانا طریقہ ہے۔ مجلسِ اقوام اور اقوامِ متّحدہ کے ادارے اقوام کو متّحدکر سکے اور نہ جنگیں روک سکے۔ اقوامِ متّحدہ کی تاسیس کے وقت سے اب تک امریکا، برطانیہ اور رُوس نے درجنوں وحشت ناک اور تباہ کُن جنگیں لڑیں۔ یہ ادارہ ان کو لگام نہ ڈال سکا۔ یاد رہے، انسانیت بکھری ہوئی ہو، تو اقوام کی وحدت ایک دھوکا اور سراب ہی ہے

