کوئٹہ (روزنامہ پبلک) :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی محترمہ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میر طارق بگٹی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر دوسرے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاری رہا۔
اس سلسلے میں پاکستان ہاؤس شمالی ڈیرہ بگٹی میں بلوچستان سمیت پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھنے والے شہریوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور سرکاری افسران کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، جہاں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ رکن قومی اسمبلی میاں خان بگٹی، سابق وفاقی وزیر میر باز کھیتران سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے پاکستان ہاؤس پہنچ کر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے

