ڈیرہ بگٹی سوئی ۔۔۔!! وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا دورہ سوئی ۔۔!! آج وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوئی تا کشمور روڈ کا افتتاح کر دیا۔ یہ منصوبہ نہ صرف سوئی کے عوام کے لیے ایک انقلابی قدم ہے بلکہ پوری زرکانی قوم کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے ایک اور وعدہ نبھاتے ہوئے عوامی خدمت اور ترقی کے سفر کو جاری رکھا۔ یہ سڑک علاقے کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔