https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

بلوچستان میں سپورٹس صحافت کے بانی آخوند زادہ عطاء اللہ درانی انتقال کرگئے

بلوچستان میں سپورٹس صحافت کو پروان چھڑایا ۔ہمیشہ کھلاڑیوں کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنے رھے

انا للہ وانا الیہ راجعون

بلوچستان میں کھیلوں کی صحافت کے بانی، سینئر صحافی اور ڈیلی پبلک کے سپورٹس رپورٹر اخوندزادہ عطاء اللہ درانی کی وفات صوبے کے صحافتی اور کھیلوں کے حلقوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ وہ محض ایک رپورٹر نہیں بلکہ بلوچستان میں جدید اور متحرک سپورٹس جرنلزم کا ایک مکمل ادارہ اور مکتبہ فکر تھے۔

ایک ایسے وقت میں جب بلوچستان کے پریس اور پرنٹ میڈیا میں کھیلوں کے صفحات کو برائے نام جگہ دی جاتی تھی، اخوندزادہ عطاء اللہ درانی نے قلم اٹھایا اور سپورٹس رپورٹنگ میں ایک مثبت اور پیشہ ورانہ مقابلے کی فضا قائم کی۔ انہوں نے روایتی رپورٹنگ کے سانچے کو توڑا اور گمنام کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان نوآموز اور گمنام سپورٹس رپورٹرز کو میدان میں لا کر کھڑا کیا جن کے پاس صلاحیت تو تھی لیکن رہنمائی اور پلیٹ فارم میسر نہ تھا۔

اخوندزادہ عطاء اللہ درانی صاحب کی تربیت اور حوصلہ افزائی کا ہی نتیجہ ہے کہ آج بلوچستان میں سپورٹس رپورٹنگ کرنے والے نامور صحافی، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز اپنا الگ مقام رکھتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ صوبے میں موجودہ سپورٹس میڈیا کا پورا ڈھانچہ اور متحرک کردار کسی نہ کسی صورت انہی کی محنت اور لگن کا مرہونِ منت ہے۔

مرحوم نے اپنی پوری زندگی سچائی، بے باکی اور گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ کے لیے وقف رکھی۔ ان کے قلم نے پسماندہ میدانوں سے نکلنے والے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر روشناس کرایا۔

اخوندزادہ عطاء اللہ درانی کی رحلت سے بلوچستان کی صحافت میں جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ شاید مدتوں پُر نہ ہو سکے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے اور لواحقین و صحافتی برادری کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381