https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

حکومت بلوچستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے

ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ضلع صحبت پور میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا.تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے آج بچے کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا کر ضلع صحبت پور میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے کہا کہ حکومت بلوچستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ مستقبل کی نسلوں کو اس موذی مرض اور عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے والدین اساتذہ علماء کرام قبائلی عمائدین اور معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران حفاظتی قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بھی بچہ ان حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران اور پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ مہم کی مؤثر نگرانی ٹیموں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ اور مقررہ اہداف کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع صحبت پور کو پولیو سے پاک بنانے کے حکومتی مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381