https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

جو لوگ ایران نہیں گئے ان کے خیال میں تباہ حال ملک ہوگا

محسن نقوی

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایران نہیں گئے ان کے خیال میں تباہ حال ملک ہوگا۔لاہور چیمبر کے نومنتخب عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے

محسن نقوی نے کہا کہ میرے ساتھ کئی لوگ ایران گئے وہ حیرت سے واپس آئے، ایران میں ہر طرح کی انڈسٹری لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندیاں ہیں اگر وہ آگے جاسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں جاسکتے، اگر ہم بھی میڈ ان پاکستان پر چلے جائیں تو مسئلہ حل ہوجائے گا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حل یہی ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے ایکسپورٹ بڑھائیں، نظام کو ری سیٹ کرنے کی ضرورت ہے، آپ کو ساتھ دینا ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381