ڈیلی پبلک کوئٹہ۔۔سپورٹس رپورٹر راشد بلوچ
کوئٹہ: کوئٹہ میں مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے “فرسٹ سی ایم بلوچستان لوکل پرائیڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2026” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ کوئٹہ کینٹ کے میدانوں پر کھیلا جائے گا جس کا مقصد مقامی سطح پر کرکٹ کے معیار کو بلند کرنا ہے۔
ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق، یہ ایک مکمل طور پر غیر تجارتی ایونٹ ہے جس کا بنیادی مقصد صرف اور صرف ٹیلنٹ کی تلاش اور فروغ ہے۔ ٹورنامنٹ میں ٹی 20 فارمیٹ کا استعمال کیا جائے گا، اور تمام میچز کی براہ راست کوریج (لائیو اسٹریمنگ) اور لائیو اسکورنگ کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ شائقین کھیل سے لطف اندوز ہو سکیں

