https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

ویسٹرن بائی پاس اور بروری روڈ کے اہم تعلیمی اداروں کے لیے گرین و پنک بس سروس شروع کی جائے

طالب علم زریاب خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل

ویسٹرن بائی پاس اور بروری روڈ کے اہم تعلیمی اداروں کے لیے گرین و پنک بس سروس شروع کی جائے:

طالب علم زریاب خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل
کوئٹہ: کوئٹہ کے طالب علم زریاب خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے پرزور اپیل کی ہے کہ شہر میں جاری گرین بس اور پنک بس سروس کا دائرہ کار وسیع کر کے اسے بلیلی چیک پوسٹ سے ویسٹرن بائی پاس، اخیزئی چوک، جبلِ نور سٹی اور بروری سے ہوتے ہوئے مین بازار کی طرف شروع کیا جائے۔


ان کا کہنا تھا کہ اس مخصوص روٹ پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات سفر کرتے ہیں۔ اس راستے پر سردار بہادر خان (SBK) وومن یونیورسٹی، چیسٹ ہسپتال، بولان میڈیکل کالج (BMC) ہسپتال، کامرس کالج بروری روڈ، انٹر گرلز کالج بروری روڈ، یونیورسٹی کیمپس بروری روڈ اور وحدت کالونی کا ڈگری کالج واقع ہیں، جس کے باعث یہاں کی طالبات اور طلبہ کو روزانہ کی بنیاد پر شدید سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
زریاب خان نے موقف اپنایا کہ اگر اس روٹ پر گرین بس کے ساتھ ساتھ خصوصاً پنک بس سروس کا آغاز بھی کر دیا جائے تو اس سے طالبات، ہسپتال آنے والے مریضوں اور عام شہریوں کو بااعتماد، محفوظ اور سستا سفر میسر آئے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی طلبہ و طالبات کی اس جائز اور اہم ضرورت کا نوٹس لیتے ہوئے جلد از جلد اس روٹ پر بسیں چلانے کا حکم جاری کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381