کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 21 واں اجلاس
کوئٹہ صوبائی اپیکس کمیٹی کی پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت
کوئٹہ مؤثر دفاعی حکمت عملی اور بروقت جوابی کارروائیوں پر پاک فوج کو خراجِ تحسین
کوئٹہ وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
کوئٹہ محکمہ داخلہ کی جانب سے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ
کوئٹہ بلوچستان سے 7 لاکھ 21 ہزار جبکہ مجموعی طور پر بلوچستان کے راستے تقریباً 10 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، بریفنگ
غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری، مستند اطلاع دینے والے کے لیے 50 ہزار روپے انعام مقرر
پوست کی کاشت میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ، 330 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل، محکمہ داخلہ کی بریفنگ
ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 9 افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز، برطرفی کے لیے شوکاز نوٹس جاری
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کے اہل خانہ کی جانب سے اظہار لاتعلقی کو مثبت پیش رفت قرار دیا گیا
ایف آئی اے کی بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بھتہ خوری کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر بریفنگ
24 ملزمان گرفتار، 16 کو سزائیں دلوائی گئیں، مزید کارروائیاں جاری ہیں، ایف آئی اے حکام
صوبائی اپیکس کمیٹی کا ایف آئی اے کی کارکردگی میں بہتری پر اظہار اطمینان، اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت
ایک سال کے دوران 2 لاکھ آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کیا گیا، بریفنگ
بلوچستان کی 12 جامعات میں سے 10 میں بائیو میٹرک حاضری نظام نصب، اپیکس کمیٹی کو آگاہی
اپیکس کمیٹی کی آئندہ مرحلے میں کالجز اور اسکولوں میں بھی بائیو میٹرک نظام کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت
ڈیٹرنس کے مؤثر نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے، معاشرے میں ریاستی رٹ مستحکم ہو رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دہشت گردی کے خلاف ریاستی بیانیے کو مضبوط اور واضح بنانا ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
مزدور کا بچہ مزدور نہیں رہے گا، تعلیم اور میرٹ کے ذریعے نئی منزلیں حاصل کرے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
رواں سال 5 مزدوروں کے بچے پی اے ایف میں منتخب ہونا صوبے کے لیے قابل فخر اعزاز ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
28 ہزار بلوچ نوجوان پاکستان آرمی اور ایف سی میں خدمات انجام دے رہے ہیں، یہ بلوچستان کی حب الوطنی کا ثبوت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام ریاستی ادارے ایک صفحے پر ہیں، کسی کو صوبے کا امن سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان میں ترقی، تعلیم اور روزگار کے مواقع بڑھانا ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ریاست کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی، قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کمانڈر کوئٹہ کور ، اعلیٰ سویل اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی

