https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

رونالڈو کی پرتگال واپسی کا فیصلہ خود انہی کے ہاتھ میں ہے،

کوچ

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) پرتگال کے ہیڈ کوچ جارج جیسز نے واضح کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اگر چاہیں تو دوبارہ قومی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 41 سالہ رونالڈو نے حال ہی میں نیشنز لیگ کے کیمپ سے علیحدگی اختیار کی تھی۔وہ ناروے کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑی رہے جبکہ بعد میں انہیں بتایا گیا کہ ڈنمارک کے خلاف بھی وہ ابتدائی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔اس کے بعد رونالڈو نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ وہ مناسب وقت پر قومی ٹیم چھوڑنے کی وجوہات پرتگالی عوام کے سامنے بیان کریں گے۔جیسز نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ رونالڈو قومی ٹیم میں اپنے سفر کا اختتام اپنی مرضی کے مطابق کریں۔ ان کے مطابق رونالڈو اب بھی ٹیم کے لیے اہم ہیں تاہم ان کی واپسی کا حتمی فیصلہ خود اسٹار فٹبالر ہی کریں گے۔خیال رہے کہ جیسز سعودی کلب النصر میں بھی رونالڈو کے کوچ رہ چکے ہیں۔رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے 234 میچز کھیلے اور 146 گول کیے ہیں جو دونوں اپنی جگہ عالمی ریکارڈز ہیں۔انہوں نے پرتگال کو یورو 2016 اور دو نیشنز لیگ ٹائٹلز جتوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381