نمائندہ خضدار ڈیلی پبلک
ترجمان تخت جھالاوان سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ھے کہ ماسٹر عنایت اللہ کے قتل کی شدید الفاظم میں مزاحمت کرتے ھوئے کیا ھے کہ اس واقعے سے خمتخت جھالاوان کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی خلق جھالاوان نے قاتلوں کی سرپرستی کی تاہم پروپگینڈا کے تحت تخت جھالاوان کو واقع سے جوڑا جارہا ھے ۔جبکہ مقتول کے بیٹی آسماء جتک کے بیان کے مطابق اگر تخت جھالاوان نے قاتلوں کی سرپرستی نہیں کی ھے تو مظلوم کی بھی سرپرستی نہیں کی ھے متعدد بار خلق جھالاوان کو قتل سے قبل تحفظ کے لیے التجا کرتے تھے ہیں تاہم ہمیں کوئی تحفظ نہیں دیاگیا اس کے برعکس ہمیں دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں اسماء جتک نے وزیراعلی بلوچستان و چیف جسٹس سے اپیل کی ھے کہ وہ قاتل کوکیفرکردار تک پہنچائے کیونکہ ان کے ھوتے ہوئے میری اور میرے خاندان کے جان خطرے میں ھے۔تا حال گرفتاری نہ ھونے سے ثابت ھے کہ قاتل مضبوط افراد کی آشیرباد حاصل ھے۔

