https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

۔بلوچستان ٹیلنٹ ہنٹ 2026: معرکہ حق کے نام، فنکاروں کو رجسٹریشن کی دعوت”دیئے لنک پر کلک کریں

https://ichbalochistan.gob.pk/registration-form/

📰 کوئٹہ ڈیلی پبلک

کوئٹہ: محکمہ ثقافت بلوچستان اور ایمان پاکستان کے اشتراک سے بلوچستان ٹیلنٹ ہنٹ 2026 کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو معرکہ حق کی یاد اور قومی اتحاد کے جذبے کے ساتھ منسلک ہے۔ یہ پروگرام 19 سے 24 مئی تک نووری نصیر خان کلچر کمپلیکس، اسپینی روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔

اس موقع پر صوبہ بھر کے گلوکاروں اور فنکاروں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔ خواہ وہ اردو، بلوچی، پشتو، براہوی، سندھی یا کسی بھی زبان میں مہارت رکھتے ہوں، وہ اپنے آپ کو رجسٹرڈ کر کے اس قومی سطح کے مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

منتظمین کے مطابق، اس پروگرام کا مقصد نہ صرف فنکاروں کو پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے بلکہ نوجوان نسل کو یہ پیغام دینا ہے کہ معرکہ حق کی طرح ثقافتی اور تخلیقی میدان میں بھی پاکستان دنیا کو اپنی صلاحیتوں سے روشناس کر سکتا ہے۔

شرکاء کو انعامات دیے جائیں گے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے فنکاروں کو قومی سطح پر اپنی پہچان بنانے کا موقع ملے گا۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 16 مئی مقرر کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381