کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی والد کی وفات کے بعد جذباتی کیفیت میں میدان میں واپس آئے تاہم ان کی واپسی مایوس کن ثابت ہوئی۔تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے کلب لیون نے دلچسپ مقابلے میں انٹر میامی کو 2-3 سے شکست دے کر لیگز کپ سے باہر کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔انٹر میامی نے ابتدا میں ایک گول کی برتری حاصل کی لیکن لیون کے کولمبین کھلاڑی ڈینیئل ارسیلا کے دو گولز نے میچ کا رخ بدل دیا39 سالہ میسی اپنے والد خورخے میسی کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد منگل کی رات فلوریڈا واپس پہنچے تھے۔وہ میچ کے دوسرے ہاف میں میدان میں اترے تو شائقین نے بھرپور تالیوں سے ان کا استقبال کیا

