https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

سیاسی قیادت کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں

لیاقت بلوچ

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں اور حکومت اپوزیشن سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں گورنر راج اور ایمرجینسی نفاذ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے پر بات کی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی۔نائب امیرِ جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت سنگین اقدامات واپس لے کر اپوزیشن سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381