https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

آئی جی ایف سی(نارتھ)کاڈیرہ بگٹی میں امن جرگہ — امن و ترقی پر اتفاق  

آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)کا امن بارے اقدامات قابل تعریف ہے۔قبائلی عمائدین

کوئٹہ پبلک نیوز

ڈیرہ بگٹی میں ایک اہم جرگہ منعقد ہوا جس کی صدارت میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے کی۔ اس جرگے میں سیاسی رہنماؤں، قبائلی عمائدین، ضلعی افسران اور بڑی تعداد میں مقامی عوام نے شرکت کی۔اجلاس میں امن و امان، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے فوری حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور دیرپا استحکام امن، اتحاد اور عوامی تعاون سے جڑا ہوا ہے۔

قبائلی عمائدین نے حکومت اور اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ خطے میں امن قائم رہے اور پائیدار ترقی ممکن ہو

سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381